السلام علیکم۔ تجسس فورم میں خوش آمدید اور ویلکم۔۔۔ تجسس فورم پر آپ پا سکتے ہیں ۔۔۔ الف۔قومی اور بین الاقوامی امور سے متعلق خبریں و معلومات ، جنرل نالج اورشعر و شاعری سے متعلق مواد۔۔۔۔ب۔مختلف بہترین تجزیہ نگاروں کے خیالات پر مبنی کالم /مضامین/آرٹیکلز۔۔۔ج۔تعلیم ،درس و تدریس اورآئی ٹی یعنی انفارمیشن ٹیکنالوجی سےمتعلق مواد جن میں پی ڈی ایف بکس/نوٹس،ٹیوشن وٹیوشن ٹیچرز/ٹیوٹرز،تعلیمی اداروں ،ڈیٹ شیٹس وامتحانات کے نتائج سے متعلق معلومات وغیرہ شامل ہیں۔۔۔۔فی الحال اس فورم کا یہی ایک ہی ویب سائٹ ہے۔ مستقبل قریب میں ایک روزنامہ اخبار اور ایک ماہنامہ رسالہ بھی لانچ کرنے کا ارادہ ہے ان شا اللہ۔

Friday, September 2, 2016

کرکٹ اور پارٹی بازی،نفسیاتی امراض

کرکٹ اور پارٹی بازی،نفسیاتی امراض
موت تو آکر ہی رہتی ہے لیکن اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ کم سے کم دو طرح کے اموات سے تو میں یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ اللہ مجھے محفوظ رکھے گا ان شا اللہ۔ نمبر1: کرکٹ کی ہارجیت کی وجہ سے دل کا دورہ پڑھنا۔ نمبر2: سیاسی پارٹی بازیوں میں حصہ لیتے ہوئے کسی سیاسی لیڈر کی چمچہ گیری کر

تے ہوئے ،اس کی خاطر تمام اپنوں بیگانوں سے لڑنا اور یوں مخالف کارکنان کی طرف سے میرے سر کا پھوڑ ڈالنا۔
کیونکہ اللہ کے اپنے خصوصی فضل و کرم سے اللہ نے مجھے ان دونوں قسم کے نفسیاتی امراض سے بچا رکھا ہے۔ اللہ تمام مسلمانوں کو ان امراض سے نجات دلائے۔ آمین۔ اب دیکھیں ناں کل سے سوشل میڈیا ہو یا پبلک پلیسیز ہو،ہر جگہ یہ بحث جاری ہے،پاکستان ہار گیا،پاکستان
کیوں ہارا،کیسے ہارا،فلاں کھلاڑی نے ایسا کیا،اگر ویسا کیا ہوتا تو جیت جاتے شاید وغیرہ وغیرہ۔ مجھے لوگوں کی ان باتوں کو سن کر اور ان کی ان خود ساختہ پریشانیوں کو دیکھ کر ان کی ذہنی سطح پر افسوس بھی ہوجاتا ہے اور انجوائے بھی کرتا ہوں ،کہ شکر ہے،ایسے حالات میں جب کہ پوری قوم ایب نارمل ہے،ہر ایک بندہ خود ساختہ ٹینشن میں مبتلا ہے،میں الحمد اللہ نارمل ہوں،کوئی ٹینشن نہیں۔ٹھیک ٹھاک کھاتا پیتا بھی ہوں اور نیند بھی آتی ہے۔ ثم الحمد اللہ۔ میرا ایک لبرل دوست ہے وہ بھی کافی پوسٹس کرکٹ کے حوالے سے کرتا نظر آرہا ہے،جی ہاں وہ لبرلز جو کبھی قبر کا طریقہ بتاتے ہوئے کسی دینی عالم کی تصویر کو چاند پر جانے والے خلائی مشن کے سائنسدان کے ساتھ غیر متعلقہ اور غیر منصفانہ موازنہ کر کے کہہ رہے ہوتے ہیں کہ دنیا کہاں پہنچ گئی اور ہمارے عالم ابھی تک قبر کا طریقہ سکھانے پر تلے ہوئے ہیں۔ تو کبھی مدرسے میں پڑھانے والے مدرس کی تصویر کھینچی ہوتی ہے کہ دنیا علوم کے کتنے بڑی بڑٖی مختلف کتابیں پڑھ رہی ہے اور 
ہمارے مدرسوں میں ابھی تک قرآن پڑھایا جا رہا ہے۔ قبر کا طریقہ اور قرآن کا پڑھنا اور پڑھانا کیوں اہم ہے اور علما کو کیوں سائنس کی ضرورت نہیں ہے،یہ الگ بحث ہے،جس کا الحمد اللہ ہمارے رد الحاد کے سلسلے میں کام کرنے والے دوست کافی مدلل جوابات دے چکے ہیں۔ لیکن یہاں پر میں اس بات پہ حیران ہوں کہ جس طرح مذہب کو ٹارگٹ بنانے کے لئے یہ نام نہاد عقل پرست تیار بیٹھے ہوتے ہیں،وہاں انہوں نے کبھی ایک بار غلطی سے بھی کرکٹ کے بارے میں ایسا نہیں کہا کہ دنیا چاند پر پہنچ گئی ہے اور ہم ابھی تک کرکٹ کھیلنے میں لگے ہوئے ہیں۔ دنیا عالمی وسائل اپنے ہاتھ میں لینے کے لئے جنگیں لڑ رہی ہے اور ہم اب ھی تک کرکٹ کی ہار جیت میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ایسے ان گنت وجوہات ہیں جن کی بنا پر کہا جاسکتا ہے کہ مذہب انسانی زندگی کے لئے اہم ہے۔ لیکن بارہا سوچنے کے باوجود بھی مجھے ابھی تک یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ کرکٹ کا انسانیت کو کیا فائدہ ہے؟ سوائے اس کے کہ ایک ورزش ہےاور ورزش تو اور بھی ہزار قسم کی ہیں کو کرکٹ کی نسبت زیادہ بہتر ہیں۔ پس کرکٹ کے فائدے کوئی دوست اگر سمجھائے تو مہربانی ہوگی۔ 
(ارشدونیا) ( تحریر:ارشدخان آستِکؔ)

No comments:

Post a Comment