"گناہ کرنے کی وجوہات"
(تحریر : ارشد خان آستک ؛ اردو شاعر و کالم نگار)
کوئی بھی بندہ جب گناہ کرتا ہے تو اس کی درج ذیل 9 وجوہات ہی ہوسکتے ہیں ؛ پڑھئیے اور جانئیے کہ ان میں سے آپ کے گناہ کرنے کی وجہ کونسی ہے:
1) حیات بعد الموت اور وہاں سزا و جزا پر یقین نہ رکھنا
2) ان سب کا یقین ہو لیکن خدا اور اس کے عذاب سے نہ ڈرنا
3) اپنے بدن پر اتنا یقین ہونا کہ یہ بعدالموت خدا کے عذاب کو برداشت کرسکے گا۔
4) حیات بعدالموت اور وہاں کے سزا و جزا کے مقابلے میں وقتی طور پر خواہشات کے پورے ہونے اور نتیجے میں حاصل ہونے والی وقتی لذت کو ترجیح دینا
5) حیات و معاملات بعد الموت کو انتہائی دور سمجھنا اور ان کے بارے میں "ہنوز دلی دور است" والا رویہ اختیار کرنا کہ ابھی وہ سب دور ہے؛ اسی وقت پھر دیکھا جائے گا۔
6) خدا کے قہار ہونے کی صفت کو نظر انداز کر کے اسے صرف اور صرف رحیم ہی سمجھنا یا بالفاظ دیگر خدا کے رحیم ہونے کا غلط فائدہ اٹھانا۔
7) عمر کو بہت لمبی اور قابل بھروسہ سمجھنا کہ ابھی تو وقت ہے ؛ جب انتہائی بوڑھے ہوجائیں گے تو توبہ کرلیں گے۔
8) کسی انتہا درجے کی مجبوری کا ہونا۔
9) لا علمی کا ہونا۔
۔۔۔۔۔۔
No comments:
Post a Comment