تمام فرینڈز سے ایک درخواست۔ پلیز ضرور پڑھیئے گا۔
آج اگر مسلمان اس قدر بے غیرت ؛ بزدل یا بالفرض مجبور یا بے بس ہے کہ ایسا نہیں کرسکتا کہ کفار کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ان کے ایجنسیز کو اپنے ممالک سے باہر نکال پھینکے اور مکہ و مدینہ کی قوت بازو سے حفاظت یقینی بنائے اور وہاں بد امنی پھیلانے پر کفار کو پوچھ لے تو کم سے کم بے حس تو اسے نہیں ہونا چاہئیے۔سرزمین رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا کچھ تو اظہار کرنا چاہیئے۔ اگر ہم مندرجہ بالا قسم کے اقدامات اٹھاکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا ثبوت نہیں دے سکتے تو کم سے کم زیادہ سے زیادہ درود وسلام ان (صلی اللہ علیہ و سلم) پر بھیج کر تو محبت کا ثبوت دے سکتے ہیں۔ آئیں عہد کریں کہ آج سے روزانہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جتنا ممکن ہوسکے درود و سلام بھیجیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ
" جو مجھ پر روزانہ ایک ہزار مرتبہ درود پڑھے گا ؛ وہ مرنے سے پہلے ہی خواب میں جنت میں اپنا ٹھکانہ دیکھے گا۔"
(اَلتَّرغِیب فی فضائل الاعمال لابن شاہین ص ۱۴حدیث۱۹)
ضروری نہیں کہ درود لمبا ہو۔مختصر درود پڑھیں بے شک۔ جیسے ذیل میں ایک مختصر درود پاک ہے ؛
اللّٰھم صل علٰی سَیِّدِنا محمد۔
آئیں ایک کاؤنٹر لے لیں اور عہد کریں کہ آج کے بعد روزانہ ایک ہزار مرتبہ یہ درود ہم پڑھیں گے۔ ان شاء اللہ۔ ایک جگہ پر بیٹھ کر تنہائی میں معتکف ہو کر ہی اسے پڑھنا ضروری نہیں۔پڑھتے وقت گھومیں؛ پھریں بیچ میں دوستوں کے ساتھ گپ شپ بھی لگائیں۔اس طرح سے آپ کو محسوس بھی نہیں ہوگا جب کاؤنٹر کی طرف دیکھیں گے تو ہزار سے اوپر اوپر پڑھا ہوگا آپ نے۔ اور ویسے بھی کوئی بھی کام مشکل نہیں ہے انسان کے لئے؛ بس عادت بنانی پڑتی ہے۔ یہ بے حسی کی انتہا ہوگی کہ ہم اللہ اور اس کے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے صرف یہ اتنی چھوٹی سی ریاضت بھی نہیں اٹھا سکتے۔ بڑی بڑی ریاضتیں اٹھانے والے تو ہم ویسے بھی نہیں ہیں۔ جو اسے اپنا معمول بنانے کا ارادہ کرے وہ کمنٹ میں بتائیں تا کہ ہمارے دل کو تسلی ہو کہ ہماری درخواست کی کچھ تو لاج رکھی ہمارے دوستوں نے۔
No comments:
Post a Comment