السلام علیکم۔ تجسس فورم میں خوش آمدید اور ویلکم۔۔۔ تجسس فورم پر آپ پا سکتے ہیں ۔۔۔ الف۔قومی اور بین الاقوامی امور سے متعلق خبریں و معلومات ، جنرل نالج اورشعر و شاعری سے متعلق مواد۔۔۔۔ب۔مختلف بہترین تجزیہ نگاروں کے خیالات پر مبنی کالم /مضامین/آرٹیکلز۔۔۔ج۔تعلیم ،درس و تدریس اورآئی ٹی یعنی انفارمیشن ٹیکنالوجی سےمتعلق مواد جن میں پی ڈی ایف بکس/نوٹس،ٹیوشن وٹیوشن ٹیچرز/ٹیوٹرز،تعلیمی اداروں ،ڈیٹ شیٹس وامتحانات کے نتائج سے متعلق معلومات وغیرہ شامل ہیں۔۔۔۔فی الحال اس فورم کا یہی ایک ہی ویب سائٹ ہے۔ مستقبل قریب میں ایک روزنامہ اخبار اور ایک ماہنامہ رسالہ بھی لانچ کرنے کا ارادہ ہے ان شا اللہ۔

Sunday, October 16, 2016

تیس اکتوبرکی تاریخ میں ردوبدل کافیصلہ( نئی تاریخ کا اعلان آج کیا جائیگا‘ عمران خان

2
لاہور ( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اسلام آباد کو بند کرنے کیلئے دی گئی 30اکتوبر کی تاریخ میں ردو بدل کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج (اتوار) کو پارٹی اجلاس کے بعد نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا،اگر نواز شریف نے چور
ی نہیں کی تو پھر تلاشی دینے میں کیا حرج ہے ،جب تک وزیر اعظم استعفیٰ یا چوری کی تلاشی نہیں دیتے اس وقت تک اسلام آباد میں حکومتی دفاتر کو جانے والے راستوں میں بیٹھے رہیں گے ،جو ملک کے مستقبل کے حوالے سے فکر مند ہیں وہ ہمارے ساتھ باہر نکلیں گے ،بزدل بھی عوام کا سمندر دیکھ کر حوصلہ پکڑیں گے اور جو خود غرض ہیں وہ چوں چوں کرتے رہیں گے ،سب سے کہہ رہا ہوں کہ کھانے پینے کا انتظام کر کے آنا ہے ،اسلام آباد

اثاثوں کی تفصیل جمع نہ کرانے پر 336 ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل

1
الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیل جمع نہ کرانے والے 336 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کر دی، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سمیت معطل پارلیمنٹرینز کسی قانون سازی میں حصہ نہیں لے سکیں گے، اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے پر ہی رکنیت بحال ہو گی۔ سینیٹ کے 22اور قومی اسمبلی کے 66 ارکان کی رکنیت معطل ہوگئی،پنجاب اسمبلی کے 137، سندھ اسمبلی کے 49، کے پی کے اسمبلی کے 49 اور بلوچستان اسمبلی کے 13 ارکان کی رکنیت بھی معطل ہوگئی۔

Saturday, October 8, 2016

روح کی موجودگی کے دلائل

"روح کی موجودگی کے دلائل"

"روح کی موجودگی کے دلائل"

تحریر : ارشد خان آستِکؔ؛ اردو شاعر و کالم نگار

خالق ِ کائنات ،خدا اور رب اللہ جل شانہ کی دیگر بیش بہا نشانیوں کی طرح "روح" بھی ایک کھلی نشانی ہے۔ روح جس کو سائنسی اصطلاح میں Vital Force یعنی وہ قوت جس کی وجہ سے حیات ممکن ہوتی ہے،ہی کہا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے درج ذیل حصوں میں بحث کرتا ہوں:۔
1)جاندار اشیا کی تخلیق کے حوالے سے،جیسا کہ بائیولوجی کی تاریخ میں رقم ہے، جس کاذکر نویں جماعت کی بایئولوجی کی کتاب میں بھی ہے کہ دو مکاتب فکر کے گروہ تھے۔ ایک مکتبہ فکر والے کو Abiogenesis کے نام سے جانا جاتا ہے جبکہ دوسرے کو Biogenesis کے نام سے جانا جاتا ہے ۔