3 |
شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان کا ابائی تعلق پاکستان کے آزاد قبائلی علاقے خیبر ایجنسی سے تھا. ان کے ابا و اجداد پاکستان کی آزادی سے قبل انڈیا منتقل ہو گئے. حضرت شیخ نے دینی علوم حاصل کرنے کے لےدارالعلوم دیوبند میں داخلہ لیاپاکستان کے جس علاقے سے ہندوستان منتقل ہوئے آج وہ علاقہ خیبر ایجنسی میں تیراہ کے قریب چورا کہلاتا ہے۔ آپ 25 دسمبر 1926ء کو ہندوستان کے ضلع مظفر نگر کے مشہور قصبہ حسن پورلوہاری کے ایک معزز خاندان میں پیدا ہوئے، آپ کا تعلق آفریدی پٹھانوں کے ایک خاندان ملک دین خیل سے ہے۔ حسن پور لوہاری ہمیشہ اکابرین کا مسکن ومرجع رہا ہے۔ حضرت حاجی امدادالله مہاجرمکی کے شیخ میاں جی نور محمد صاحب ساری زندگی اسی گاؤں میں سکونت پزیر رہے۔